7 اکتوبر 2013 - 20:30
کوئٹہ، دستی بم حملے میں متعدد افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان ے مرکز کوئٹہ کے نواحی علاقے میں واقع ایک تھانے پر دستی بم حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق کولپو سبی روڈ پر واقع نیو سریاب تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔جن میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔جنگ آن لائن کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلیے سنڈیمن صوبائی ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ صوبہ بلوچستان میں ایک طویل عرصے سے  بم دھماکوں اور دہشت گردانہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ہے جن میں جن میں زیادہ تر عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ادہر سپریم کور ٹ نے اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست خارج کردی ہے۔ سابق صدر پرویزمشرف نے اکبربگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کررکھی تھی۔ نواب اکبر بگٹی کے قتل میں سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف مقدمہ اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل بگٹی نے درج کرارکھاہے جبکہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت کوئٹہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

.......

/169